خاران:بلوچستان مشکل وقت میں ہے اقتدار اور اختیار کے بغیر لوگوں کا جوق در جوق شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام دروغ گوئی بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر محمد اسماعیل پیرکزئی سابق سینٹر ثناء بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی میر محمد اکرم بلوچ میر نصرت اللہ مینگل نے کلی سیاہ پٹ میں میر چاکر خان نوشیروانی اور رضا محمد ساسولی کی بی این پی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ قائد بی این پی سردار اختر جان مینگل25 فروری کو خاران تشریف لا رہے ہیں اور 26 فروری کو تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا انہوں نے کہا کہ 26 فروری کا جلسہ عام بلوچستان کی سیاست میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے لوگوں کا بی این پی پر اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں چھیاسی فیصد بلوچ معاشی بدحالی تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں لوگوں کی عزت اور حیاء محفوظ نہیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری بلوچوں کو اقلیت میں بدلنے کی ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ خاران کی سیاست اس وقت سیاست کے شکنجے میں ہے بی این پی واحد سیاسی پارٹی ہے جو خاران کے عوام کو جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے نجات دلاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام نے بی این پی کے جھنڈے تلے متحد ہو کر پوری دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ بولچ اور بلوچستان کے حقوق کی محافظ صر ف اور صرف سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کی قیادت ہے۔