ڈیرہ مراد جمالی:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے پانچ مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی آمد فٹبال گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کے حوالے سے بی این پی کی تیاریا ں عروج پر پہنچ گئیں ہیں جلسہ کی کامیابی کیلئے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے کارکنوں نے کارنر میٹنگز کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر عبدالغفور مینگل غلام مصطفی ناز مینگل محمد اسماعیل مینگل نے کہاکہ سردار اختر جان مینگل پانچ مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کیئے گئے ہیں پارٹی عہدیدار کارکنوں نے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے کارکنوں نے کارنر میٹنگز کا آغاز کردیا گیا ہے انشاء اﷲ سردار اختر جان مینگل کا جلسہ نصیرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا کیونکہ عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں چار سالہ دور حکومت میں ترقی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا ہے چار سو چالیس کروڑ روپے ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں ڈیرہ مراد جمالی گرلز کالج کی طالبات ایری گیشن کی ورکشاپ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں کوئی بلڈنگ دینے کو بھی تیار نہیں ہے اور کہاکہ دس سالوں سے اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی دینے کے نام پر سبز باغ دکھائے جا رہے ہیں اور کہاکہ آنے والے انتخابات میں بی این پی بھر قوت سے کامیاب ہو کر سردار اختر جان مینگل کو وزیراعلیٰ بنائیں گے عوام سے ہونے والی ذیادتی کا ازالہ کریں گے ۔