اسلام آباد: بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری کی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے ملاقات ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص بلوچستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات بشمول مردم شماری باہمی افہام وتفہیم کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔