پنجگور:بی این پی (عوامی ) پنجگور کے زیر اہتمام بلوچستان میں مردم شماری میں لاکھوں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کرانے کے خلاف ریلی اور مظاہرہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کو افغان مہاجرین کی انخلاء تک مردم شماری موخر کرنے کیلئے یاداشت پیش کیا اور بی این پی (عوامی) کا احتجاج ریکارڈ کرایا تفصیلات کے مطابق بی این پی (عوامی) پنجگور کے زیر اہتمام بلوچستان میں لاکھوں افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کی موجودگی میں مردم شماری کرانے کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی پنجگور بازار سے نکالی گئی جو اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفیس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ریلی میں پنجگور کے شہریوں سیاسی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت بی این پی(عوامی) کے ضلعی ارگنائیزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ نثاراحمد بلوچ ظفر بختیار نے کی ریلی کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کو لاکھوں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری موخر کرنے کیلئے یاداشت پیش کی مظاہرین سے بی این پی (عوامی) کے رہنماء کیپٹن محمد حنیف بلوچ نثار احمد بلوچ ظفر بختیار بلوچ اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ لاکھوں افغان مہاجرین اور غیر ملکیوں کی موجودگی کسی صورت مردم شماری قبول نہیں کرے گے جب تک لاکھوں افغان مہاجرین کو انکی وطن واپس نہیں بھیجا جائے گا اور نقل مکانی کرنے والے کی دوبارہ آباد کاری نہیں کیا جائے گا اس وقت تک مردم شماری کسی صورت شفاف نہیں ہوسکتا مردم شماری میں افغان مہاجرین اور غیر ملکیوں کی شمولت بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مزموم سازش تصور ہوگا انہوں نے کہا کہ بی ان پی (عوامی ) مردم شماری کے خلاف نہیں ہے لیکن بلوچ قوم کی خدشات اور تحفظات کو دور کئے بغیر مردم شماری کھبی بھی قبول نہیں ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مردم شماری کو موخر کرکے افغان مہاجرین کو انکی وطن واپس بھیجا جائے۔