خاران:بلوچ قوم کو مختلف طبقوں اور گروپوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، بلوچوں کو درپیش مسائل ومصائب کا مشترکہ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی رہماء ثناء بلوچ ، میر محمد کریم بلوچ، بابو رحیم مینگل، خورشید جمالدینی، میر محمد اسماعیل پیرکزئی ، سردار عطاء اللہ ، بی این پی خاران کے صدر حاجی غلام حسین بلوچ نے محمد الیاس کبدانی ، میر عبدالشکور میروانی کے ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بی این پی کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچ قوم کی رہنمائی کا فریضہ بی این پی انجام دے رہی ہے، سردار اختر جان مینگل کی ہر عزم قیادت میں بلوچ قوم کو مشکلات سے نکالنے اور قومی سازشوں کوبے نقاب کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، اختر جان مینگل کی 26 فروری کو خاران میں جلسہ عام کیلئے تیاریاں زور وشور سے شروع ہیں، سردار اختر جان مینگل کی خاران آمد سے قبل خاران میں ہزاروں افراد کا بی این پی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بی این پی ہی بلوچ قوم کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہے، مقررین نے کہا کہ بلوچ قوم بلوچستان کے اصل وارث ہیں، آنے والے مردم شماری میں چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی میں ہونے والا مردم شماری بلوچ قوم کو قبول نہیں، مردم شماری سے قبل افغان مہاجرین کا انخلاء اور بلوچ آئی ڈی پیز کی واپسی کو ممکن بنا کر مردم شماری کرائی جائے تاکہ بلوچ قوم میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے