گوادر:نوجوان جہاد اور آ زادی کی جنگ میں دوسروں کا ایند ھن نہ بنیں ۔امر یکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لےئے دنیا بھر میں انتشار پھیلا رہا ہے ۔ قوم پرستوں کا اصل روپ اور ہے ۔ قوم پر ستوں نے بلوچ نو جوانوں کو مسلح جد و جہد میں مصرو ف کیا اور خود حکومت کو ڈر اکر مر اعات حاصل کر رہے ہیں ۔ ساحل اور وسائل کی تحفظ کا پر فر یب نعرہ دیکر بلوچستان کا سو دا کیا گیا۔ مر دم شماری پر تحفظا ت ہیں غیر ملکیوں کے انخلاء کو یقینی بنا یا جائے۔ سی پیک سے پنجاب کو آباد کیا جارہا ہے بلوچستان کا حصہ قلیل رکھا گیا ہے۔ گوادر کی مقامی آبادی کے تحفظ کے لےئے قانون سازی کی جائے۔جمعیت علمائے اسلام عوام کے حقو ق کا ضامن ہے ۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مر کزی رہنماء چےئر مین اسلامی نظر یاتی کونسل اور رکن قومی اسمبلی مو لانا محمد خان شیرانی ، بلوچستان میں اپو زیشن لیڈر مو لانا عبدالواسع اور سابقہ سنیٹر اسما عیل بلیدی نے گزشتہ روز یہاں گوادر میں ملا فاضل چوک پر منعقدہ جلسہ عام سے خطا ب کے دوران کیا۔ مو لانا محمد خان شیر انی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ امر یکہ دنیا بھر میں اپنی تھانہ داری کے حصول کے لےئے انتشار پھیلا رہا ہے اور امر یکہ اپنے ورلڈ آ رڈر نظام پر عمل درآ مد کے لےئے دنیا کے امن کو تہہ و بالا کر نے کے درپے ہے اور گلو بل ولیج پا لیسی کے تحت دنیا کے نقشہ کو تبد یل کر نا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ جو لو گ جہا د اور آ زادی کے نام پر بر سر پیکار ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ دوسروں کی جنگ میں ایند ھن نہ بنیں اس جنگ میں کھو دنے کی وجہ سے نقصان ہمارا ہوگا نہ ہماری تہذ یب با قی رہے گی ، نہ جان و مال محفو ظ رہینگے اور نہ ہی غیر ت اس لےئے اس جنگ سے با ہر نکلا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام امن کے فلسفہ کا داعی اور اللہ کی سر زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ چا ہتا ہے اس لےئے جمعیت علمائے اسلام کے جھنڈ ے تلے متحد ہوجائیں ۔ جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہوئے مو لانا عبدالواسع نے کہا کہ قوم پرستی ایک دھوکہ ہے قوم پرستوں کو بلوچستان میں اقتدار پلیٹ میں رکھکر دی گئی لیکن انہوں نے بلوچستان کا سو دا کر ڈ الا، قوم پر ستوں کا اصل روپ اور ہوتا ہے ساحل اور وسائل کی دلفر یب نعرہ لگا نے والوں نے بلوچستان کے فنڈز کو لیپس کیا اور ریکوڈک کا سودا کر ڈالا لیکن جمعیت کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے بلوچستان کے مفادات پر سو دا بازی کی بجائے اپنا اقتدار کو قربان کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو گوادر سے مشروط کیا جارہا ہے لیکن اس سے پنجا ب منفعت اٹھارہا ہے اہلیان گوادر مسائل اور مصائب کا شکا رہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے بلوچ نو جوانوں کو مسلح جد و جہد کی راہ دکھائی لیکن اس کے پس پر دہ اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں وہ مسلح جد و جہد کو کیش کر رہے ہیں حکومت کو ڈرا کر اپنی راحت کا سامان پید ا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ریا ست کے خلاف لڑ نے والے احساسی محرومی کو ختم کر نا چاہتے ہیں اور بلوچستان کو سبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کر یں ہم یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا ۔جلسہ عا م سے خطا ب کر تے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء و سابقہ سنیٹر اسماعیل بلید ی نے کہا کہ سی پیک کے معا ہد ہ تاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں سابقہ وزیر اعلی نے درباری کا کر دار ادا کر کے معا ہدات پر دستخط تو ثبت کےئے لیکن وہ ان کے متن سے رسائی حاصل نہ کر سکا گوادر کا بہت بڑ ا چر چاہے لیکن ٹھوٹی پھوٹی سڑ کیں اس کی پہچان بنی ہوئی ہیں پانی اور بجلی نا یاب ہے مقامی آبادی کسمپر سی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر کے عوام جن مشکلات کا شکار ہیں اس کا ذمہ دار یہاں کا حکمران طبقہ ہے جو صد یوں سے نمائندگی تو کر رہا ہے لیکن عوام کی سہولیت کی بجائے اپنی چمک د ھمک کو مستحکم کر نے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پنجاب کی صنعتیں بڑ ھ رہی ہیں اور روزگار بھی وہ حاصل کر رہے ہیں یہاں تک کہ چائنا میں چینی زبان سیکھنے کے لےئے بھی پنجاب کو نو جوانوں کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہے تو مقامی آبادی کے بنیادی او ر سماجی حقو ق کے تحفظ کے لےئے قانون ساز ی کی جائے اور با ہر سے آنے والے لوگوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ مر دم شماری پر بھی ہمارے تحفظات ہیں غیر ملکیوں کے انخلاء کو یقینی بنا یا جائے ۔