کوئٹہ:ملک بھر کی طرح بلوچستان میں جاری آپریشن رد الفساد کے دوران ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر سمیت دو افراد ہلاک 6ٹھکانے تباہ ، بارودی مواد برآمد ،سبی سے اسلحہ برآمد، 4ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا، اوستہ محمد سے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، لورالائی میں یونیورسٹی کے طلباء کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئیں، دیسی ساختہ بم برآمد ، تربت میں نامعلوم افراد کی الیکشن کمیشن کے آفس پردستی بم سے حملہ ،مند سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ، تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیشنی اور کلیری میں ایف سی اور حسا س ادارے نے کا لعدم تنظیم کے شر پسند وں کی مو جودگی کی اطلاع پر کاروائی کا آغاز کیا تو شرپسند وں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس پر فورسز کی جوابی کاروائی میں کا لعدم تنظیم کا کمانڈربگو بگٹی اپنے دو سا تھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیاجبکہ فورسز نے دو شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال 6ٹھکانے مسمار کر دیئے ہلاک اور گرفتارہونے والے شرپسند فورسز اور گیس پا ئپ لائنوں پر حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، ایک اورکارروائی میں رستم دربار کے قریب سڑک کنارے نصب 15کلو وزنی آئی ای ڈی ، دو لینڈ مائنز اور دو پر یشر بٹنز کو برآمد کر کے ناکارہ بناتے ہوئے علاقے میں تخر یب کاری کا بڑا منصوبہ نا کام بناد یا،بروقت کاروائی سے علاقے میں بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ٹل گیا مزید کاروائی جاری ہے ، سبی کے علاقے تلی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے ایک پسٹل، 6 راؤنڈ، 12 بور رائفل کے 84 کارتوس ، 10 بور کے55 راؤنڈ برآمد کر کے نصراللہ، محمد نواز، داد محمد اورمینگل کو گرفتار کر کے کا رروائی شروع کر دی ،اوستہ محمد صدر تھا نہ کے حدود میں پولیس اور ایف سی کی کاروئی ، شک کی بنا پر آٹھ افراد گرفتار اور اسلحہ بھی برآمد، کاروائی گوٹھ امام بخش میں کیا گیا ، مزکورہ گوٹھ میں ایک کالعدم تنظیم کا کوئی پروگرام ہونا تھا ، جس کو مقامی پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے زبر دستی پروگرام کیا اور باہر سے کوئی ان کے مولوی بیان کرنے کے لئے باہر سے آئے ہوئے تھے جس پر مقامی پولیس نے ڈی اائی جی نصیرآباد شرجیل کھرل کو اطلاع دی ، کہ ان تنظیم کے کارندے زبر دستی پروگرام کر رہے ہیں جس پر انہوں نے ایف سی کی مدد لیتے ہوئے بری تعداد میں پولیس اور ایف سی والوں نے مذکورہ گوٹھ پر کاروئی کی ، اسی دوران باہر سے آئے ہوئے مولوی اور سرگرم کارکن پہلے سے چلے گئے لیکن جب فورسز پہنچی تو ا ن سے مبینہ طور پر فائرنگ کا تبا دلہ بھی ہوا جس کے بعد آٹھ افراد کے گرفتاری کے اطلاعات محصول ہوئے اور ان سے معبینہ طور پر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اور ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور انکے نام بھی صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے ،لورالائی میں سیکورٹی فورسز اور لورالائی یونیورسٹی کے طلباء کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادیا۔ سیکورٹی فورسز نے 23عدد دیسی ساختہ بم برآمد کرلئے۔ ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد برآمد شدہ دیسی ساختہ بم کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لورالائی یونیورسٹی کے طلباء کی بسوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تاہم بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،مند لیویز کے عملے کو ایک ویران مقام سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو ضروری کا رروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گلے میں پھندہ ڈال کر ہلاک کیا گیا،تربت میں واقعہ الیکشن کمیشن کے دفتر پرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو دفتر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تا ہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔