|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی:کمشنر ہاؤس اور ڈی پی او ہاؤ س کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے دو گھروں میں آگ لگنے سے گھروں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا میونسپل کمیٹی کی فائربریگیڈ موقع پر پہنچ کر دیگر گھروں کو آگ لگنے سے بچا لیا گیا تفصیلات کے مطابق کمشنر ہاؤس اور ڈی پی او ہاؤ س کے قریب پولیس لائن آفیسر کی ہدایت پر حفاظتی اقدام کے پیش نظر جھاڑیوں کو آگ لگا دی گئی تھی جس کی وجہ سے جھاڑیوں سے اٹھنے والی آگ شعلوں نے محمد انور ابڑو سوڈا خان ابڑو کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے گھروں میں موجود گھریلو سامان اناج جل گیا اور درجنوں گھروں کی بجلی کی تاریں بھی آگ کی نذر ہو گئیں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی احمد نواز جتک فائربریگیڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پاکر دیگر گھروں کو آگ لگنے سے بچا لیا گیاہے واقعہ پر ایس ایس پی نصیرآباد نے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔