|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2017

گوادر:گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر کتے کی چہل قدمی، مسقط سے آنے والی فلائیٹ حادثے کا شکارہونے سے بچ گیا، کتے نے ایئر پورٹ سیکورٹی کی دوڑیں لگا دی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر ایک آوارہ کتا گھس آیا، کتا عین اس وقت رن وے پر چہل قدمی کرنے لگا جب مسقط سے گوادر آنے والی پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کا جہاز لینڈنگ کر رہاتھا، اس دوران ایئر پورٹ سیکورٹی کی دوڑیں لگ گئی ، انہوں نے جہاز کو حادثے سے بچانے کیلئے کتے کو رن وے سے بھگانے میں کامیاب رہے جہاز کتے کی موجودگی کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گیا، کتا رن وے پر کس طرح پہنچ گیا یہ ایئر پورٹ سیکورٹی کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے