|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2017

کوئٹہ:پاکستان اور افغانستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چمن سرحد پر پاسپورٹ اور ویزا پر آمدورفت کا آغاز، ہفتہ کے روز 50سے زائد افراد کو ویزے پر افغانستان جانے دیاگیا، حکومت پاکستان نے چند ماہ قبل واضح کیا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے اب باقاعدہ ویزے کے ذریعے سرحد کے آر پار جانے دیا جائے گا، اس پالیسی کے تناظر میں پہلی مرتبہ چمن کے راستے 50افراد نے پاسپورٹ پر باقاعدہ ویزا لگا اور افغانستان گئے واضح رہے کہ سیہون اور لاہور بم دھماکوں کے بعد سے پاک افغان بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، 9روز سے بارڈر بندش کے بعد سرحدی علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے جبکہ تاجروں کے اربوں روپے سامان بارڈر بندش کی وجہ سے رکا ہواہ ے، افغان حکام صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان حکام سے رابطے میں ہیں تاہم کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی، پاکستانی حکام کے مطابق سفر کیلئے پاسپورٹ اور ویزا لازمی ہوگا ۔