|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2017

سبی:سبی کا پانچ روزہ سالانہ و تاریخی میلہ مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو گا ،صوبائی حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ،مالداروں ،تاجروں و عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،حکومتی فیصلے کا خیر مقدم ،تفصیلات کے مطابق سبی کا پانچ روزہ سالانہ و تاریخی میلہ جو 23فروری سے شروع ہونا تھا صوبائی حکومت نے میلہ موخر کردیا تھا لیکن اب سبی کے پانچ روزہ تاریخی و روایتی میلے کی نئے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جو مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو گا تاہم میلے کے تاریخ کا اعلان سبی انتظامیہ کریگی سبی میلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں نئی تاریخ کا اعلان 2مارچ سے 5مارچ تعین کیا گیا ہے سبی میلے کے نئے تاریخ کا ہوتے ہی مالدروں ،تاجروں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے