کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ، ممبران ارسلا خان ، گل عالم اور لاء آفیسر سید اعجاز نے غیر معیاری اور جعلی ادویات کی خرید وفروخت کے الزام میں لاہور ک ادویہ ساز کمپنی سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،کچلاک ،جعفرآباد ،اورپاک افغان سرحدی شہر چمن کے مزید 20میڈیکل سٹورز اور ادویہ ساز کمپنی کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات دیتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کرنے اور اگلی سماعت پر وضاحت دینے کیلئے طلب کیاہے ۔گزشتہ روز ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ، ممبران ارسلا خان ، گل عالم اورلاء آفیسر سید اعجاز کے روبرو ادویہ ساز کمپنیوں مائی ہیلتھ فارما پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کے چیف ایگزیکٹو چوہدری خالد محمود ،طارق اینڈ کمپنی جناح روڈ کوئٹہ کے طارق محمود اورخالد محمود ،خلیل میڈیکل سٹور جناح روڈ کوئٹہ کے غلام فاروق ،محمد فیاض ،الشفاء ہیومیو سٹور مسجد روڈ کوئٹہ کے محمد عثمان ،عرفان میڈیکل سٹور پشتون آباد کے محمد عرفان ،احمدمیڈیکل سٹور پشتون آباد کے عبدالغنی ،فرید میڈیکل سٹور جعفرآباد کے منیر احمد اور محمد علی ،جانسل میڈیکل سٹور جعفرآباد کے مالک جانسل ،نیو الفلاح میڈیکل سٹور جناح روڈ کوئٹہ کے محمد وقاص ،نصراللہ ،مطیع اللہ ،راجن داس میڈیکل سٹور جعفرآباد کے راجن داس ،عبدالولی میڈیکل سٹور چمن کے عبدالولی ،غلام محمد بخش میڈیکل سٹور جعفرآباد کے غلام مصطفی ،رحمن میڈیکل سٹور چمن کے حبیب الرحمن ،عبدالخالق میڈیکل سٹور چمن کے حاجی عبدالباقی ،لطیف میڈیکل سٹور چمن کے محمد رضا ،علاؤ الدین میڈیکل سٹور کچلاک کے علاؤ الدین ،رمضان میڈیکل سٹور چمن کے وزیر خان ،باسط میڈیکل سٹور جعفرآباد کے غازی خان ،مسلم یارمیڈیکل سٹور کچلاک کے نصیب اللہ ،بحراست ملزم سید امین اللہ اینڈ برادرز کے خلاف متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز ،فارماسسٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری اور جعلی ادویات کی خرید وفروخت کے حوالے سے جمع کرائی گئی چالانوں کی سماعت ہوئی تو ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ممبران اور لاء آفیسرز نے مذکورہ ادویہ ساز کمپنیوں اورمیڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات دئیے اور مذکورہ ملزمان کو نوٹسز جاری کرکے اگلی سماعت پر ان سے وضاحت طلب کرلی ہے ،مذکورہ کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز میں سے اکثر کے خلاف دائر مقدمات سماعت 21مارچ کو ہوگی جبکہ بعض کو سماعت کی تاریخ دینا باقی ہے ۔