|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2017

مستونگ:نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا روزگار کی عدم فراہمی کیخلاف پریس کلب کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی مستونگ کے تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف باروزئی ، فنانس سیکرٹری حاجی عبدالرحمن ساسولی ، سابقہ تحصیل صدر ظفر بلوچ ، سابقہ انفارمیشن سیکرٹری شبیر احمدخلجی اور دیگر رہنماؤں نے بے روزگاری سے تنگ آکر سراوان پریس کلب مستونگ میں ہار پہنا کر غیر معینہ مدت کیلئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھ گئے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی کی چار سالہ اقتدار میں ہمیں طفل تسلیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ نواب غوث بخش میموریل ہسپتال میں بغیر اشتہار بغیر ٹیسٹ وانٹرویو غیر قانونی طور پر متعلقہ بدعنوان افسر کوہلو اور سبی کے نان لوکل افراد کو کمپیوٹر آپریٹر اور الیکٹریشن کی پوسٹ پر تعینات کیاگیا جو ضلع مستونگ کے مقامی بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ 20سے25سال تک پارٹی میں نظریاتی طور پروابستگی کا صلہ ہمیں بے روزگاری کی شکل میں ملا اور مختلف محکموں میں پارٹی کے عوامی نمائندوں نے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں اور رہنماؤں کے بجائے مخصوص قبائل کے افراد کو نوازا گیا اور ان چار سالوں یں کوئی بھی درجہ چہارم کی ایک پوسٹ بھی پارٹی کے کسی کارکن یا رہنماء ثابت نہیں کرسکتے