|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں نیب نے گندم خورد برد کیس میں سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹرخوراک ظاہر جمالدینی کوگرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کوبلوچستان ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر کمراہ عدالت سے گرفتار کرکے ہائی کورٹ میں موجود حوالات منتقل کیا گیا ۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے پر نیب نے ملزمان کو تحویل میں لیکر نیب ہیڈکوارٹر منتقل کردیا ۔دونوں ملزمان کو آج ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان پر کوئٹہ ،چمن اور پشین میں گندم ذخیرہ کرنے کے مراکز میں گندم کی لاکھوں بوریاں غائب کرکے قومی خزانے کو تقریبا تین ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب نے اس سلسلے میں ملزمان کیخلاف تین ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر رکھے ہیں۔