|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی میں عطائی ڈاکٹر کے غلط علاج کرنے سے دو بچے ہلاک ہوگئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے عطائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں مبنیہ طور پر چھ روز قبل دو بچے غلام فرید بختیار خان سولنگی بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے کن کو علاج معالجہ کیلئے ڈیرہ مراد جمالی میں عطائی ڈاکڑ چندر کمار کے پاس علاج کرانے کیلئے لے گئے جہنوں نے مشورہ دیا کہ دو نوں بچوں کو کمرہ میں بند رکھیں کسی قسم کی ادویات کا استعمال نہ کریں جس کی وجہ سے چھ روز گھر میں بند کمرے میں رکھنے کی وجہ سے گزشتہ روز دونوں بچے غلام فرید اور بختیار خان انتقال کر گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ او صحت نصیر آباد ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی طبی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ خاندان کے گھرپہنچ گئے بیماری میں مبتلا مزید بچوں کو علاج معالجہ ایم ایس ایف کے بچوں کے وارڈ میں داخل کردیا گیا والدین نے بتایاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں عطائی ڈاکڑ چندر کمار کے پاس علاج کرانے کیلئے لے گئے جہنوں نے مشورہ دیا کہ دو نوں بچوں کو خسرہ کی بیماری ہے جن کو کمرہ میں بند رکھیں اورکسی قسم کی ادویات نہ دیں چھ روز گھر میں رکھنے کی وجہ سے گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں عطائی ڈاکڑ کی ہاتھوں دونوں کی ہلاکت کی خبر کو نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر نے فوری طور پر عطائی ڈاکڑ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے کارروائی کا سنتے ہی عطائی ڈاکڑ کلینک بند کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔