|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ قوم پرستی اور مصلحت پرستی کی سیاست نے 70سالوں سے نسلی ولسانیت کے نام پر تقسیم کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے سونا اگلنے والی سر زمین کی عوام پینے کے صاف پانی صحت تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سی پیک کے منصوبے میں طوفان کی طرح ڈالر ہیں اگر حکمرانوں نے مثبت فیصلے نہ کیئے تو ڈالر سیلاب میں بہہ کر مغربی ممالک کو چلے جائیں گے ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن میں 60ؒ ٓلاکھ طلباء کو تعلیم دی جارہی ہے نصیرآباد سے دو وزیراعظم نصف دفعہ وزیراعلیٰ رہے ہیں علاقے کی پسماندگی چیخ چیخ کر کے بتا رہی ہے کہ قومی خزانہ سے ملنے والے ترقیاتی فنڈز کرپشن کرکے ا پنی تجوریوں کو بھر دیا گیا ہے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی کی عدم فراہمی عوام دشمن پالیسی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار تمبو کے علاقے گڑھی رحمان میں جلسہ شان مصطفی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے صوبائی جنرل سیکریڑی ایڈوکیٹ ملک سکندر صوبائی نائب امیر مولانا عبداﷲ جتک میر نظام الدین لہڑی حافظ خلیل احمد سارنگزئی ارشد شاہ ملک لطف اﷲ خان ضیاء الدین لہڑی حاکم علی عمرانی میر علی بخش خان عمرانی ڈاکڑ عبدالوہاب رند سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سی پیک کے عظیم منصوبوں پر حکمرانوں نے اپنی ذاتی خواہشات کو حاوی ہونے نہیں دیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی ڈالر طوفان کی طرح ملکی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے آئیں گے منافقت بددیانتی کی گئی تو ڈالر سیلاب کی طرح بہہ کر مغربی ممالک جائیں گے کیونکہ منافق کی تین نشانیاں ہیں امانت میں خیانت وعدہ خلافی فرائض میں غفلت منافق کی جگہ دوزخ میں بھی آخری جگہ میں ہے اور کہاکہ قوم پرستوں نے ستر سالوں سے بلوچستان کی غریب مظلوم عوام کو قوم پرستی نسلی تعصب کے نام پر تقسیم کرکے قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر کرپشن لوٹ مار کی اور اپنی تجوریوں کو کالے دھن سے بھر دیا گیا ہے اور کہاکہ جمعیت علماء کی قیادت امین ایماندار ہونے کی وجہ سے پاناما لیکس جیسے کسی اسکینڈل میں نام شامل نہیں ہے اور کہاکہ نصیرآباد تحصیل تمبو کی پسماندگی چیخ چیخ کہے رہی ہے منتخب عوامی نمائندوں نے کرپشن کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے مثبت تبدیلی لانے کیلئے آنے والے عام انتخابات میں عوام جے یو آئی کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے اور کہاکہ اوچ پاور پلانٹ کے ہونے کے باوجود نصیرآباد کے علاقوں کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی سے محروم رکھنا عوام کے ساتھ ذیادتی کے مترادف ہے جبکہ جلسہ میں عمرانی قومی اتحاد کے حاکم علی عمرانی ساتھیوں سمیت جے یو آئی شمولیت کا اعلان کردیا ۔