پنجگور : پنجگور مقامی عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ضلعی چیرمین مالک صالح گرفتار ضلعی چیرمین پر کارسرکار میں مداخلت کرنے کا الزام ہے پولیس نے گرفتاری کے بعد جیل منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح کو گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے بعد سب جیل پنجگور منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ضلعی چیرمین کے خلاف پولیس تھانہ میں کارسرکار میں مداخلت اور دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور ضلعی چیرمین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل اور نظرثانی کی درخواست دائر کررکھی تھی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے ان کی طرف سے دائر کردہ نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کردیا اس مقدمے میں ایک اور ملزم شبیر کو بھی پولیس نے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا ہے