|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

گوادر : ڈھائی سالہ حکومت نے نیشنل پارٹی کا مکروہ چہر ہ آشکار کر دیا۔ نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت نہیں ایک ٹولہ ہے ۔ یہ قومی غدار ہیں ۔ نو جوان کو مسلح جد و جہد پر اکسا یا گیا۔ بلوچ نوجوانوں کا خون ان کے سر ہے ۔ ڈھائی سالہ حکومت کے لےئے بلوچستان اور ساحل کا سودا کیا گیا۔ حمید حاجی اور ساتھیوں کی شمو لیت سے نیشنل پارٹی کی سیا ست بحر بلوچ میں غر قاب ہوگئی ۔ بی این پی ( عوامی)ضلع گوادر کی اکثر یتی جماعت بن کر ابھر ے گی اقتدار ملا تو غیر قانونی ٹرالرنگ کا خاتمہ کرینگے گوادر کے عوام کوپانی اور بنیادی سہو لیات سمیت روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ۔ بی این پی ( عوامی ) کے مر کزی نائب صدر سا بقہ صوبائی وزیر سید احسان شاہ، سابقہ تحصیل ناظم حمید حاجی، سابقہ صوبائی وزیر میر اصغر علی رند، سابقہ صوبائی وزیر میر غفور بزنجو، مرکزی ڈپٹی سیکر یڑی سعید فیض ایڈ وکیٹ ،مرکز ی جوائنٹ سیکر یڑی مر اد جان گچکی ، سی سی کے ممبر نور احمد بلوچ ، کیچ آرگنا ئزر خان محمد جان، خلیل کٹور، قاضی نور احمد، امین قر یش ، شبیر رند اور ظر یف زدگ کا شمو لیتی جلسہ سے خطاب۔ ضلع گوادر کی معروف شخصیت اور سابقہ تحصیل ناظم حمید حاجی اپنے رفقائے کار اور سا تھیوں سمیت بی این پی ( عوامی) میں شا مل ہوگئے اس بات کااعلان انہوں نے گزشتہ روز یہاں گوادر میں ایک بہت بڑ ے شمو لیتی جلسہ میں کیا ۔ شمولیتی جلسہ سے خطا ب کر تے ہوئے بی این پی ( عوامی ) کے مرکزی نائب صدر سابقہ صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے کہا کہ ڈھائی سالہ حکومت نے نیشنل پارٹی کا مکروہ چہر ہ آ شکا ر کر دیا ہے کیچ میں نیشنل کمپنی کا پہلے سے جنا زہ نکل چکا تھا اب ساحل گوادر میں حمید حاجی اور ساتھیوں کی بی این پی ( عوامی ) میں شمولیت کے بعد اس کی سیا ست بحر بلوچ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لےئے غر قاب ہوگئی ہے اب نیشنل کمپنی کا اہم سیا سی قلعہ گوادر ریت کے گھر وندوں کی طر ح پارہ پارہ ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیا ست دروغ گوئی اور منفاقانہ سیا ست کا امتزاج ہے ان کے قول و فعل میں تضاد ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں ہو تے ہوئے بھی ان کے سیاسی اورکمیڈ ڈ لوگ ان کو خیر آ باد کہہ رہے ہیں اور بی این پی ( عوامی ) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں حالانکہ ہما رے پاس اقتدار نہیں لیکن ہماری پا لیسیوں سے سیاسی اور شعور یافتہ لوگ متاثر ہوکر ہمار ے کا روان کو حصہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمپنی نے ڈھائی سالہ حکومت کے بد لے بلوچستان کے ہر شے کا سودا کیا ، ضلع گوادر کے لوگوں کی جدی و پدری اراضی سر کار کو دے دی پچاس ہزار ایکڑ اراضی سابقہ وزیر اعلی بلوچستان کے رشتہ داروں کے نام کر دی گئی ہے گوادر کے سابقہ ڈپٹی کمشنر نے گوادر کے غر یب لوگوں کی زمنیں ہڑپ لی ہیں جس کے خلاف کاروائی ہورہی ہے اب مز ید اسکینڈ ل سامنے آئینگے انہوں نے کاہ کہ نیشنل کمپنی نے ساحل گوادر کا سودا کیا اب جب وزارت اعلیٰ سے فارغ کر دےئے گئے تو نیشنل کمپنی مگر مچھ کی طر ح آنسو بہا رہی ہے مر دم شماری کی مخالفت بھی منا فقت کی انتہاء ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جب وزیر اعلیٰ تھے اگر وہ چا ہتے تو افغان مہاجرین کو اگر وطن نہیں بھیج سکتے تو کم از کم ان کو کیمپوں تک محدود کر سکتے تھے لیکن وزارت اعلیٰ کے نشہ اور اتحا دیوں کے ناراضگی کی ڈر سے وہ ایسا کرنے گر یزاں رہے انہوں نے کہا کہ نیشنل کمپنی اب عوام کے آ نکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی ان کی سیاست قصہ پا رینہ بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں جو کشت و خون کا بازار گرم ہے اس کی ذمہ دار نیشنل کمپنی ہے انہی لوگوں نے نوجوانوں کو تشدد کے لےئے اکسا یا ووٹ نہیں خون کا نعرہ دیکر آزادی کی جنگ کے لےئے مائل کیا آج بلوچستان میں نوجوان کٹ مر رہے ہیں اس کی ذمہ دار نیشنل کمپنی ہے یہ لوگ قومی مجرم ہیں اور معصوم لوگوں کا خون کے ان کے گردن پر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر بی این پی ( عوامی ) کو اقتدار ملا تو ضلع گوادر کے عوام سے یہ ہمارا وعدہ ہے کہ غیر قانونی ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اگر وزارت ہمیں ملی اور ایسا ہوا بھی توممکنہ وزیر کی سر سزنش کی جائے گی ضلع گوادر کے مسائل اتنے مشکل نہیں لیکن ہم حیران ہیں کہ یہاں کا ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کی خدمت میں ناکام ہوچکے ہیں بی این پی ( عوامی ) ضلع گوادر کے عوام کو مسائل کے بھنور سے نکا لنے کا اعادہ کر تا ہے انہوں نے حمید حاجی اور سا تھیوں کی شمولیت پر ان کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ آئندہ ضلع گوادر کا ایم پی اے بی این پی ( عوامی ) سے ہوگا ضلع گوادر کے عوام سے ہونے والی زیا دتیوں کا ازالہ کر ینگے۔ شمولیتی جلسہ سے خطابکر تے ہوئے سابقہ تحصیل ناظم حمید حاجی نے کہا کہ ہماری سیا س وابستگی نیشنل پارٹی سے رہی ہے جب پارٹی کو اقتدار ملا تو شاداں تھے کہ گوادر کے عوام سے ہونے والی زیا دتیوں کا ازالہ ہوگا لیکن ہمارے خواب پو رے نہ ہوسکے نیشنل پارٹی کی قیادت نے ہمیں دیوار سے لگا دیا جس سے ہم بری طرح ما یوس ہوئے او ر چند ماہ قبل اقتدار میں رہتے ہوئے میں نے اور میر ے سا تھیوں نے نیشنل پارٹی کی سیاست تیا گ کردی اور بی این پی ( عوامی ) کا انتخاب کیا کیونکہ بی این پی ( عوامی ) کی سیاست ہمیں مثبت لگی ہے ایک نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ سیا سی جدو جہد کا عزم لیکر آئے ہیں جس کا مقصد اہلیان گوادر کی خدمت کر نا ہے ہمیں امید ہے کہ سید احسان شاہ کی قیادت میں اہلیان گوادر نئے دور میں داخل ہونگے ۔ شمو لیتی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے سابقہ صوبائی وزیر میر اصغر علی رند نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا پر دہ چاک ہوگیا ہے اقتدار ملنے کے بعد انہوں نے عوام کی خدمت کی بجائے بد تر ین کر پشن کی اربوں روپے کے عوامی فنڈ لیپس کروائے منصوبہ بندی کی بجائے بخل کا مظاہرہ کیا گوادر میں پانی کا بحران ہے جو دیر پاء منصوبہ بندی سے حل ہوسکتا تھا لیکن نیشنل پارٹی کی حکومت نے بد تر ین غفلت کامظا ہر ہ کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی غلط کاریوں کی وجہ سے اس کی سیاسی ساکھ ختم ہوچکی ہے اب نیشنل پارٹی کا یہ حال ہے کہ اس کو مند اور تمپ میں بمشکل سے یونٹ سیکر یڑی بھی دستیا ب نہیں ہوتا شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صوبائی وزیر میر غفور بزنجو نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچ عوام کے امنگوں کا سودا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج منجھے ہوئے سیاسی کارکن ان کی پارٹی سے ناطہ تو ڈ کر بی این پی (عوامی) سے جڑ رہے ہیں بی این پی ( عوامی ) کو طعنہ دینے والے آج خود سیاسی تنہائی کا شکار ہوتے جارہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب نیشنل پارٹی اینڈ کمپنی کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوگا۔ شمولیتی جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے بی این پی ( عوامی ) کے مرکزی کمیٹی کے رکن نور احمد بلوچ نے کہا کہ سیاست سیاسی کارکنوں کی میراث ہے لیکن نیشنل پارٹی نے سیاسی کارکنوں کی قدر نہیں کی حمید حاجی جیسے سیاسی لوگوں کی شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ نیشنل پارٹی نے اپنی سیا سی ووقعت کھو دی ہے ۔