|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 5 غیر ملکیوں سمیت 6 متبادل کھلاڑی شامل کرلئےہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے آخری معرکے تک سب سے پہلے رسائی حاصل کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل کے لئے 5 غیرملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے ہیں جب کہ عمرگل کی جگہ اعزاز چیمہ کا نام بھی دے دیا ہے۔ متبادل کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے انعام الحق، جنوبی افریقا کے مورنی وین وائک، زمبابوے کے شان اپروین اور الٹن چیم گمبورا اور ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمریت شامل ہیں جب کہ فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ اعزازچیمہ کو منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے قواعد و ضوابط کے تحت کوئی بھی ٹیم صرف 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرسکتی ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب فائنل میچ کے لئے فائنل کئے گئے 5 ناموں میں سے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔