کوئٹہ: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ اکیس کے آفیسرشعیب میر میمن کو بلوچستان کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ شعیب میر میمن چیئرمین پاکستان اسٹیٹ لائف انشورنس تعینات تھے۔ انہیں سیف اللہ چھٹہ کی جگہ بلوچستان کا چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جو تین مارچ کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ 1990ء میں سول سروسز جوائن کرنے والے شیعب میر میمن سینئر انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا وسیع پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ،لورالائی اور 2002سے 2008 تک گورنر بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ شعیب میر میمن پبلک سیکٹر مینجمنٹ، انٹرپرائزز اور وفاقی اور صوبائی محکموں میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑنل، ایڈیشنل سیکریٹری قانون و انصاف ، انسانی حقوق اور بین الصوبائی رابطہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ شعیب میر کو سندھ میں بھی کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکریٹریز کے عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ وہ فوجی فرٹلائزر کمپنی ، سوئی نادرن گیس کمپنی، پاکستان کیبل لمیٹڈ اور سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ میں ڈائریکٹر آف بورڈ کے طور پر بھی کرچکے ہیں۔سندھ میں بھی کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکریٹریز کے عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ وہ فوجی فرٹلائزر کمپنی ، سوئی نادرن گیس کمپنی، پاکستان کیبل لمیٹڈ اور سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ میں ڈائریکٹر آف بورڈ کے طور پر بھی کرچکے ہیں ۔