دالبندین : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام نذر جان بلوچ کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے اور نعرے بازی کرتے رہے ، اس دوران شرکاء سے نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ تحصیل صدر محمد بخش بلوچ ضلعی نائب صدر میر عاطف ، سعید میر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی نذرجان بلوچ کے اغوء اور بعد میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے نیشنل پارٹی کو ہرگز زیر نہیں کیا جاسکتا ، نذر جان بلوچ ایک نظریاتی ورکر تھے، ان کے قتل سے بلوچ قومی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہوئی ہے، قومی ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے پارٹی کے کٹھن ادوار میں بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، صوبے میں امن وامان کو تباہ کرنے والے عناصر معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جو کہ افسوسناک فعل ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید نذرجان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے، دریں اثناء نیشنل پارٹی نصیر آباد کی جانب سے یونین کونسل پنجگور کے چیئرمین نذر جان بلوچ کے اغواء کے بعد قتل کیخلاف پارٹی دفتر سے احتجاجی ریلی برآمد ہو کر پولیس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے نیشنل پارٹی نصیر آباد کے صدر کامریڈ تاج بلوچ عبدالرزاق پندرانی محمد شریف ابڑو، لعل محمد مری ودیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتیہ وئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے لوگ پر امن اور سیاسی شعور رکھتے ہیں، یونین کونسل کے چیئرمین نذر جان بلوچ کو اغواء کر کے قتل کرنا کھلم کھلا دہشت گردی ہے، پر امن اور جمہوریت پسند لوگوں کو اغواء کر کے قتل کرنے صوبے میں دہشت گردی کو ہوا دیکر علاقے کی امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، نیشنل پارٹی کبھی بھی مزاحمت کاراستہ اختیار نہیں کرتا ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی لوگوں سمیت پورے عوام کو تحفظ ہو