کوئٹہ : تفتان بارڈر پر ایران سے زیارت کرکے واپس آنے والے سینکڑوں زائرین نے سیکورٹی فراہم نے ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا بعد میں مقامی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں سیکورٹی فراہم کی یقین دہانی کرائی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایران میں مذہبی مقامات کی زیارت کرکے واپس آنیوالے تقریباًدو سو سے زائد زائرین نے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کی عدم فراہمی پرتفتان گیٹ کے قریب پیدل مارچ کرتے ہوئے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو کلی اسٹیشن کے قریب بلاک کرکے دھرنا دیا اور شدید احتجاج کی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انتظامیہ انہیں سفر کے دوران سیکورٹی فراہم کریں روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ہر ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائیگی جیسے ہی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کی فراہمی کے انتظامات مکمل ہوگئے اسی وقت آپ کو سیکورٹی حصار میں کوئٹہ پہنچادیاجائیگا جسکے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔