|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2017

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ پنجاب میں ردالفساد آپریشن نہیں بلکہ رد الپشتون آپریشن کیا جا رہا ہے وزیراعظم گارنٹی دے پنجاب میں پشتونوں کو کاروبار سے نہیں روکھا جائیگا پشتونوں کے ساتھ ہونیوالے زیادتیوں پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے پشتونوں نے دیگر قوموں سے زیادہ دہشتگردی کے حوالے سے قربانیاں دی ہیں مزید ہمیں آزمایا نہ جائے تخریب کاروں کے دفاتر پنجاب میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ ایک منصوبے کے تحت پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے پشتونوں کے ساتھ ہونیوالے پنجاب انتظامیہ اور پولیس کے ناروا عمل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں تخریب کاروں کا کوئی ہیڈ آفس نہیں ہے پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پشتونوں کے خلاف ناروا عمل کیا جا رہا ہے پشتونوں نے 10 سال کے دوران دہشتگردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں پشاور اور کوئٹہ بارود کے ڈھیر بن چکے ہیں ہمارے تعلیمی یافتہ نسلوں کو تباہ کر دیا اس کے باوجود بھی پشتون بلوچ صوبے اور خیبر پختونخوا میں کسی بھی قومیت کے خلاف ناروا عمل نہیں کیا گیا لیکن افسوس ہے کہ پنجاب میں ایک دو دھماکے کے بعد پشتونوں کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں نہیں ہوا پنجاب میں رد الفساد آپریشن نہیں بلکہ ردالپشتون آپریشن کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ان واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ایسا نہ ہو کہ اس کے نتائج بھی بے نکلیں۔