ڈیرہ بگٹی : بجلی کی عد م فر اہمی اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی میں پینے کی پا نی کا شدید بحران پیدا ہو گیا جس کی وجہ شہری احتجا ج پر مجبو ر ہو گئے جبکہ گند م کھڑی کی فصلیں تیا رہو نے کو ہیں بجلی کی عد م دستیا بی کی وجہ سے ان کو بھی پا نی کی فر اہمی نہ ہو نے کی وجہ ضا ئع ہو نے کا خطر ہ پیدا ہو گیا ہے بجلی کی اس غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے ڈسٹر کٹ چیئر مین وڈیرہ غلام نبی عوام کی بڑی تعداد کے سا تھ ڈیرہ بگٹی کی گر ڈ اسٹیشن کے سا منے احتجا جی دھر نا دینے پر مجبور ہو گئے ہیں اس مو قع پر مو جو د صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ واپڈا کے اس ناروا سلوک کی وجہ سے زمینداروں اور کسانو ں کی فصلیں جو کہ تیا ر ہو نے کو ہیں ضا ئع ہو نے کا اند یشہ ہے واپڈا حکا م جان بو جھ کر ہما را معا شی قتل کر رہے ہیں میں نے بارہا ان کو اپنے دفتر بلا یا اور بجلی کے با رے ان کو ہدا یت دی ہیں لیکن واپڈا والے ٹس سے مس نہیں ہو ئے اور مجھے اس حد تک مجبور کیا کہ میں اپنے عوام کے سا تھ احتجا ج کر رہا ہوں یہا ں کے لو گو ں نے ووٹ دیا اور اپنا نما ئندہ بنایا اب اس مشکل وقت میں میں ان کو نہیں چھوڑ سکتا جب تک بجلی کا یہ مسلۂ رہیگا میں احتجا ج جا ری رکھوں گا اس مو قع سا بق ایم این ائے میر احمدان بگٹی کے صا حبزادے میر لیا قت بگٹی کے علا وہ قبا ئلی عما ئد ین بھی بڑ ی تعدا د میں دھرنے میں شر کت کر رہے ہیں۔