کوئٹہ: بلوچی کے معروف آرٹسٹ طارق مراد کی12 سالہ بیٹی نور بی بی انتقال کرگئی، دوسال سے ہسپتال میں زیر علاج تھی. نور بی بی کینسر جیسے موذی مرض مبتلا تھی نور بی بی کے علاج کا خرچہ معروف بزنس مین ملک ریاض نے اٹھانے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت سندھ کو بھی درخواست دی گئی تھی جس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا. طارق مراد کا کہنا ہے کہ بعض مخیر حضرات اور بیرون ملک مقیم بلوچوں نے علاج کے حوالے بہت تعاون کیا. طارق مراد نے اپنی جمع پنجی بیٹی کے علاج پر لگادیئے تھے جبکہ علاقہ مکینوں سمیت بلوچ علاقوں کے نوجوانوں نے مختلف جگہوں پر چندہ مہم بھی جاری رکھا تھا. طارق مراد کا تعلق کراچی کے علاقے گولیمار سے ہے.