لندن : بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ نے چیمپئنز فٹبال لیگ کے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق :چیمپئنز فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے بائرن میونخ کے خلاف پہلا گول 20 ویں منٹ میں داغ دیا،ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں انہیں 55ویں منٹ میں پہلی کامیابی مل گئی،اس کے بعد وہ آرسنل کی ٹیم پر مکمل طور پر چھائے رہے اور وقفے وقفے سے مزید چار گولز داغے، مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔
دوسرے کھیلے گئے میچ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے اٹلین کلب نپولی کو 3-1سے ہرا دیا ۔ کھیل کے پہلے ہاف کے 24ویں منٹ میں نپولی کے مرٹین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ پہلے ہا ف کے اختتام تک اٹلین کلب نپولی کو 1-0کے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے بعد چھ منٹ بعد ریال میڈ رڈ کے راموس نے گول کرکے مقابلہ 1-1سے برابر کر دیا ۔ اس کے بعد میڈرڈ کی ٹیم نپولی کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہے ۔ جس کا نتیجہ ان کوکھیل کے 57ویں منٹ میں ون گول کی سورت میں ملا ۔ نپولی کے مرٹین نے اپنے ہی گول میں گول کر کے میڈر ڈ کو 2-1کی برتری دلا دی۔ کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل ریال کے اسپینش اسٹرائیکر موراٹا نے گول کر کے مقابلہ 3-1کر دیا ۔ اس طرح ریال میڈرڈ نے نپولی کو 3-1سے ہر ا کر چیمپئنز لیگ کے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔