|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان کے سابق گورنر ووزیراعلیٰ نواب ذوالفقار علی مگسی سے دوسری ملاقات کی یہ ملاقات جھل مگسی میں ہوئی یاد رہے کہ سردار اختر جان مینگل نے اس سے قبل نواب ذوالفقار مگسی سے کوئٹہ میں ملاقات کی اورمختلف سیاسی ، صوبائی اورملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد نواب ذوالفقار علی مگسی نے سردار اختر مینگل کو جھل مگسی آنے کی دعوت دی گزشتہ روز دونوں قبائلی وسیاسی رہنماؤں کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان اور پاکستان کی سیاسی صورتحال سمیت آنے والے الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف امور پر گفت وشنید کی گئی سردار اختر جان مینگل اور نواب ذوالفقار مگسی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار اختر جان مینگل نے نواب ذوالفقار مگسی سے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں ان کا ایک موثر اور مثبت کردار علاقے میں ہونا چا ہئے تاکہ ایک اتحاد قائم کر کے اس کو موثر طریقے سے انتخابات میں آگے بڑھایا جائے کیونکہ سی پیک اور گوادر کے حوالے سے پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے بلوچستان بڑی اہمیت کا حامل صوبہ ہے جس کو دنیا بھر میں اچھی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اس لئے ہمیں مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف حوالوں سے اپنا کردار ادا کر نا چاہئے ۔