|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2017

تہران : جاپان اور ایران نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جس کے مطابق جاپان چاہ بہار کی بندرگاہ پر کسٹم کی تنصیبات اور تعمیرات پر 80کروڑ ین کی امداد فراہم کرے گا، اس پر متعلقہ حکام نے دستخط کئے، ان میں ایکسرے مشین ،دوسرے بھاری بھرکم مشینری بندرگاہ پر نصب کی جائے گی، ایران کے کسٹم حکام نے جاپان کے تعاون سے افغان کسٹم اہلکاروں کیلئے ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا، جاپانی حکام نے ایران کے کسٹم کے نظام کی تعریف کی اور یہ کہا کہ دنیا کا ایک اچھا نظام ایران میں رائج ہے اور ایران اس میں مزید توسیع کا خواہش مند ہے