کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے چاغی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو بجلی کی فراہمی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت اور آمدورفت سے متعلق درپیش مشکلات سے نجات دلائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں معروف تاجر قبائلی شخصیت سیٹھ الہی بخش بلوچ کے صاحبزادوں نوید الہی اور نبیل الہی کی شادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں معروف تاجر قبائلی شخصیت اور ڈسٹرکٹ ممبر چاغی ملک دلمراد محمد حسنی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ملک دلمراد محمد حسنی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران میں نے بلوچستان سمیت اپنے علاقے چاغی اور ملحقہ علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کو درپیش مشکلات جس میں پینے کا صاف پانی صحت تعلیم سڑکوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی فراہمی اور بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی سسٹم فعال ہونے کے باوجود تاحال لوگوں کے مسائل حل نہیں ہورہے حالانکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہئیں لیکن ہم سے تجاویز تو لی جاتی ہے لیکن ان مسائل کے حل کیلئے فنڈز فراہم نہیں کئے جاتے جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چاغی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے کھمبے فراہم کرنے کیلئے اور بجلی دینے کیلئے یقین دہانی کراتی ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چاغی سمیت بلوچستان کے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے گزشتہ کئی سالوں کی محرومیوں کو چند سالوں میں دور کر کے مسائل سے نجات نہیں دلائی جاسکتی لیکن حکومت کوشش کررہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ملک دلمراد محمد حسنی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چاغی سمیت صوبہ بھر کے مسائل کو حل کریں گے۔