|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2017

کوئٹہ+خضدار+پسنی: خضدار کے تحصیل نال میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک جبکہ گوادر کے علاقے پسنی میں درگاہ پرنامعلوم افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو قتل اور دو کو اغواء کر لیا، جبکہ خضدار میں ایف سی قافلے کے قریب بم دھماکہ ہواتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کوئٹہ اور تربت میں دو بم کو ناکارہ بنادیاگیا، سیکورٹی فورسز کی نوشکی میں آپریشن کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کی شب تحصیل نال کا علاقہ ہزار گنجی ڈنسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حاجی محمد ولد غلام نبی ،سعید احمد ولد حافظ غلام محمدساکنان ٹبو جاں بحق اور دو افراد لیاقت علی ساسولی اور ولی زہری زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر نال نصیر احمد میروانی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سخت احکامات دیئے لیویز نے جاں بحق اور زخمیوں کو نال اسپتال منتقل کرکے لاشیں ورثا کے حوالے کردی جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر داخلی اور خارجہ راستوں کو سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید تحقیقات جاری ہیں ،قومی شاہراہ پر دھماکہ قریب واقع ارد گرد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو قومی شاہراہ پر زرعی بنک کے قریب واقع ایک پل کیساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھادھماکہ خیز مواد اس وقت زور دار دھماکہ سے پھٹا جب وہاں سے سیکورٹی فورسز کا کانوائے گزر رہا تھا تاہم دھماکہ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرل بم کے ذریعے کیا گیا ا واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کر نل ضوان افضل ملک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار عبدالرؤف بڑیچ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار ریٹائرڈ کیپٹن جمعہ داد خان مندوخیل موقع پر پہنچ گئے علاقہ کو گھیرے میں لی واقع سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں ،بلوچستان کے علاقے پسنی میں نامعلوم افراد نے درگاہ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دو کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ، تفصیل کے مطابق ضلع کیچ سے ملحقہ پسنی کے نواحی علاقے میں واقع شے رمضان غیبانی کی درگاہ میں عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے تین افراد کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح فراد نے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار کر پسنی وارڈ نمبر پانچ کے رہائشی بلال ولد عبدالغفور کو قتل کردیا جبکہ باقی دو مغویوں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مغویوں کی شناخت پسنی وارڈ نمبر پانچ کے رہائشی ساجد ولد مجید اور جہانزیب ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے سڑک کے کنارے نصب بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے ناکارہ بناکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ،ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع کی بناء پر نوشکی کے علاقے کلی قبول میں کارروائی کرکے نالے میں چھپائے گئے دو بیگ برآمد کرلئے جن میں سے 48میگزین دو گولے 318پیکٹ بارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ باور بارودی مواد صوبے کے مختلف علاقوں میں تخربیی کارروائیوں کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پیر کی رات پولیس کو کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مشکوک تھیلے کی اطلاع ملی جس پر فوری طورپر پولیس نے بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کیا پولیس اور بم ڈسپوزل کے عملے نے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑادیا جبکہ مزید بارودی مواد کو تلف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔