|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ بالر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا تاہم آج بورڈ نے محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر تے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی ہے جب کہ محمد عرفان کو 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی اپنا کیرئیر ختم سمجھیں واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی چارج شیٹ جاری کرچکا ہے تاہم دونوں کرکٹرز نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوران محمد عرفان، شاہ زیب اور ذوالفقار بابر سے بھی تفتیش کی گئی تھی اور ان کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے تھے۔