|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ معاشرے کو صحیح سمت میں لے جانے کے لئے اسلامی اقدار کو اپنانا ہو گا دینی مدارس سے فارغ شدہ طلباء معاشرے میں ایک اہم فرد کی حیثیت رکھتا ہے آج کی فارغ شدہ طلباء کے والدین یقینی طو پر خوش قسمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ولی آباد غریشنان پشین مدرسہ دارالعلوم حقانیہ کے سالانہ دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس کاکڑ، حاجی محمد نواز کاکڑ، مولوی احمد خان، مولوی سلطان محمد شاکر، مولوی عبدالقدیر اور نور خان ترین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس دین اسلام کی حفاظت کا عظیم محافظ ہے ان کے فارغ شدہ طلباء معاشرے میں ایک اہم فرد کی حیثیت رکھتا ہے دینی مدارس کا تحفظ کیلئے معاشرے کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کر نا ہوگا آج مغرب کا تمام تر توجہ صرف مدارس اور ان کے طلباء اور علماء پر ہے کیونکہ اسلام کے عقیدے کا تحفظ کا واحد ذریعہ یہی دینی مدارس ہے اس موقع پر حافظ سید سلیم اللہ آغا، حاجی حبیب اللہ، حاجی حضرت علی عرف خان حاجی ، محمد امین، نصراللہ داوی، خواجہ تاج، محمد سعید احمد مدنی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اسلام کے زریرین تر اصولوں کیلئے ہمارے اکابرین نے بے پناہ قربانیاں دی ہے ہمیں تو اسلام مفت میں ملا ہے اس کے لئے آج مسلمان نبی کریمؐ کے طریقوں سے زیادہ مغربی طرز کو پسند کر تے ہے آج ہمارے معاشرے کے نوجوان طبقہ نبی پاک کے نعمتوں پر شرم محسوس کر تے ہیں اور مغربی طرز زندگی پر فخر کر تے ہے تو اس نوجوان طبقہ سنت نبویؐ کے طرف راغب کرنا علماء کرام طلباء مدارس اور مساجد کے ذمہ داری ہے مگر افسوس آج معاشرے میں علماء کرام کو حیثیت نہیں دیتے ہے حالانکہ علماء کرام انبیا ء کرام کے وارثین ہے۔