|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2017

کوئٹہ: سیکریٹری خزانہ اکبر حسین درانی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریژری و اکاؤنٹس کے زیر اہتمام این ٹی ایس ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے محکمہ خزانہ ٹریژری و اکاؤنٹس کی مختلف خالی آسامیوں کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کے عین مطابق قابل اور حقدار امیدواروں کی تعیناتی کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خزانہ کے آفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میرٹ پر عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے جبکہ مذکورہ بھرتیاں معزز ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ کے حکامات اور صوبائی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کے ذریعہ صوبے بھر میں قابل افرادی قوت کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ ٹریژریز و اکاؤنٹس کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں این ٹی ایس ٹیسٹنگ سروس کے تحت 7ہزار 138امیدواروں نے بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ ان کا امتحان مختلف بیچز کے ذریعے لیا گیا جس میں 5ہزار 250امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا ۔جس میں بیچI میں458امیدواروں میں سے 319امیدواروں نے حصہ لیا اسی طرح بیچ IIمیں 226میں سے 171،بیچ IIIمیں916امیدواروں میں سے 756امیدوار بیچ IVمیں 96امیدواروں میں سے 65بیچ Vمیں 439میں سے 291امیدواروں بیچVIمیں 2040میں سے 1634اور بیچVIIمیں 2963امیدواروں میں سے 2333امیدواروں نے شرکت کی جبکہ اسی طرح اگلے مرحلے میں شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کو میرٹ کے عین مطابق بھرتیاں کی جائیں گی۔