گوادر : حکومت گوادر میں اراضی کے حصول کے لےئے لیز پا لیسی اختیار کر ے۔ ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔ گوادر کی پرانی آ بادی کو بے دخل مت کیا جائے۔ جد ید سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔ نیو ٹاؤن اور سنگار ہا ؤسنگ اسکیم کو جد ید خطوط پرا ستوار کیا جائے۔ گوادر بندرگا ہ کے روزگار کے حقوق مقامی سر ما یہ کاروں کو تقو یض کےئے جائیں ۔جی ڈ ی اے گوادر کا دائرہ اختیار ضلع بھر میں پھیلا یا جائے۔ گوادر اکنامک فورم کے صدر میر نو ید کلمتی کی گوادر رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن، انجمن تا جران اور انجمن زمینداران ضلع گوادر کے رہنماؤں کے ہمراہ پر یس کا نفرنس سے خطاب۔ پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے گوادر اکنامک فورم کے صدر میر نو ید کلمتی ، انجمن زمینداران ضلع گوادر کے نائب صدر شے مختار، انجمن تاجران گوادر کے صدر حاجی غلام حسین دشتی اور گوادر رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن کے رہنماء کامران قر یشی نے کہا کہ ہم وزیرا عظم پا کستان میاں محمد نواز شر یف کے دورہ گوادر کا دلی خیر مقدم کر تے ہیں موجودہ حکومت نے سی پیک منصو بے اور گوادر کی ترقی کے لےئے جو اقدامات بر وئے کار لائے ہیں ان کو سرآ ہتے ہیں سی پیک منصوبہ ایک ہمہ جہتی منصوبہ ہے اور خطہ کے لےئے گیم چینجر ثابت ہوگا جس سے خوشحالی اور روزگار کے نئے در پید ا ہونگے وزیراعظم پا کستان کے دورہ کے مناسبت سے یہاں کا کاروباری طبقہ اورزمیندار ان کو چند تجا ویز گوش گزار کر نا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہیکہ حکومت اپنے مختلف مقاصد کے لےئے ضلع گوادر میں مجموعی طور پر20600ایکڑ اراضی ایکوا ئر کر نا چاہتی ہے دنیا بھر میں ایسی کئی مثالیں ہیں جہاں منصو بوں کی تکمیل کے لےئے مقامی آبادی کی اراضی معاوضوں کی بد لے ایکوائر کر نے کی بجائے لیز اور شراکت داری کے تحت حاصل کےئے گئے ہیں گوادر سر مایہ کاری کے حوالے سے ایک بین الاقوامی حیثیت حاصل کر چکا ہے مقامی آ بادی کو ترقی کے ثمرات سے مستفید کر انے کے لےئے حکومت لیز پالیسی اختیار کر ے۔ انہوں نے کہا کہ جب منصوبوں کا اعلان کیا گیا تو یہ باور کر ایا گیا کہ تحصیل گوادر کو ٹیکس فری زون بنا یا جائے گا لیکن ایس آ ر او سا منے آ نے پر صرف ان زمینوں کو ٹیکس سے مستشنیٰ کیا گیا ہے جو چینی کمپینوں کے زیر استعمال ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ایک اہم ادارہ ہے اور گوادر کو جد ید شہر بنا نے کے لےئے جی ڈی اے منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن جی ڈی اے کا دائر ہ اختیار تحصیل گوادر تک محدود ہے پسنی میں آئل سٹی بننے جارہا ہے گنز اور جیونی سیا حتی حوالے سے اہمیت کا حامل ہیں جی ڈی اے کی توسط سے وہاں دیر پاء منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے اس لےئے جی ڈی اے کا دائرہ اختیار ضلع گوادر تک پھیلا یا جائے انہوں نے کہا کہ گوادر میں اراضیات کا ریکارڈ روایتی طر یقوں سے برقرار ہے پٹھوار کلچر سے زمینداروں اور سر ما یہ کاروں کو پر یشانی کا سامنا ہے گوادر کا لینڈ ریکارڈ کمپیو ٹرا ئزڈ کیا جائے۔