|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2017

کوئٹہ : ضلع آوران میں نامعلوم مسلح افراد نے 3اساتذہ کو اغواء کرلیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق منگل کو آواران کے علاقے گیشکور میں تین اساتذہ مردم شماری کے حوالے سے جاری ٹریننگ مکمل کرکے اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ پہلے سے گات لگائے مسلح افراد نے تینوں کو اغواء کرلیا اور اپنے ہمراہ لیکر نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مغویوں اور اغواکاروں کی تلاش شروع کردی ،مکران گرڈ سے گوادر کو سپلائی کرنے والی 132کے وی لائن میں نصب ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاد دیا گیا مزکورہ ٹاور نلینٹ کارواٹ کے قریب قائم تھا تاہم دھماکہ سے ٹاور مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے گوادر مکمل طو ر پر تاریکی میں ڈوب گیا ۔ یہ واقعہ عین اس وقت رونما ہو ا ہے جب وزیراعظم پا کستان میاں محمد نواز شریف کے دور ہ گوادر کی تیاریوں کے لےئے وفاقی وزیر سمیت اعلی سر کاری حکام بھی گوادر میں تشر یف فرما ہیں وزیرا عظم پا کستان کا دورہ کل متوقع ہے۔ گوادر میں تخر یب کاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل کوسٹل ہائی وے پر سر بند ن کے قر یب واقع ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر نے کی کوشش کی گئی تھی جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ٹاور کے متاثر ہو نے سے گوادر اور نواحی علاقوں میں بیس گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی جس کو کیسکو کے حکام نے متبادل اقدامات سے بحال کر دیا ہے ،پولیس تھا نہ چھتر کے علاقے ہوتی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دھماکے کے زرد میں آنے سے حمزہ نامی چرواہے کا ایک اونٹ ہلاک جب ایک شدید زخمی ہو ا جب کہ اس کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہ ہوسکی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے،ادھربلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے ہوشاب میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے 5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور لٹریچر برآمد کر لیا ۔