|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2017

قلات: ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کو حادثہ تاہم وہ گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے قریبی ذرائع مولانا حیدری کو دی گئی گاڑی خراب تھی ذرائع تفصیلا کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری گزشتہ روز اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے جہاں ان کو قلات جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی مہیا کی گئی جس کے ذریعے وہ قلات روانہ ہوئے ان کی قریبی ذرائع کے مطابق گاڑی خراب تھی جس کی لائٹ بھی خراب تھی ہر گاڑی جب نیشنل ہائی وے پر قلات کے علاقہ ملکی کے قریب پہنچی تو گاڑی کی بریک خراب ہونے کے باعث ایک کار گاڑی سے جا ٹکرائی جس سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم اس میں مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر محفوظ رہے۔