کوئٹہ : بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں کام کرنے والی 3250این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی زیادہ این جی اوز غیر فعال تھیں ؒ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ صنعت وحرفت این جی اوز رجسٹر کرنے کے دومحکمے ہیں نیشنل ایکشن پلان سے قبل محکمہ سماجی بہبود میں 2 ہزار این جی اوز رجسٹرڈ تھیں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذکے بعد محکمہ سماجی بہبود نے تین مرتبہ این این جی او کو جانچ پڑتال اورکوائف جمع کرائے جانے کی ہدایت کی تاہم 1601این جی او نے اپنی جانچ پڑتال نہیں کرائی جس پر ان این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے محکمہ سماجی بہبود نے بچ جانے والی چار سوکے لگ بھگ این جی اوز کو ایک مرتبہ پھر جانچ پڑتال کیلئے 20مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے دوسری جانب محکمہ صنعت وحرفت میں نیشنل ایکشن پلان سے قبل 1900این جی اوز رجسٹرڈ تھیں جن میں سے 620ایجوکیشنل این جی اوز اور 1280 نان ایجوکیشنل این جی اوز تھیں محکمے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1650این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی اب اس محکمے میں صرف 250این جی اوز کام کررہی ہیں ۔