|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2017

گوادر: گوادر پورٹ کے ملازمتوں پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے ۔ نیشنل پارٹی مقامی نو جوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لےئے بھر پور کوشش کر یگی۔ نیشنل پارٹی نظر یا تی، فکر ی اور شعور ی سیا ست پر یقین رکھتی ہے ۔ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں پارٹی پروگرام کی تشہیر اور فعالیت کے لےئے سطحی اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیں ۔ ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر ووفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاحل خان بزنجو ، مر کزی وائس پر یز ینڈنٹ انجینئر حمیدبلوچ، ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین بابو گلاب اور نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے آ رگنا ئزر فیض نگوری نے یہاں گوادر میں پارٹی اجلاس سے خطا ب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی اور نظر یاتی سیاسی جماعت ہے جو ملک بھر میں شعوری جد و جہد کے لےئے کوشاں ہے کیو نکہ قومی کاز کی تکمیل کے لےئے معروضی حالات کا ادراک رکھنا ضروری ہے جس سے قوم کی رہنمائی ممکن ہو سکتی ہے انہوں نے کہاکہ کا رکنان پارٹی کااثاثہ ہیں ایک سیاسی جماعت اس وقت منظم اور فعال ہوسکتی ہے جب کا رکنان کی کمٹمنٹ مضبو ط ہونیشنل پارٹی کو اپنے کارکنا ن پر فخر ہے جو پارٹی کو منظم کر نے کے لےئے کوشاں نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے امنگوں کی واحد ترجمان ہے جب نیشنل پارٹی مضبو ط ہوگی تو روایتی لوگوں کو راستہ نہیں ملے گا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ کارکنان اپنے سطحی اختلافات بھلاکر اپنی توانا ئیاں پارٹی کو فعال بنا ئیں یونٹ اور تنظیم سازی کو تیز تر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے یہ خطہ میں گیم چینجر کی حیثیت رکتھا ہے جس کے لےئے ضرورت اس امر کی ہے ہم اس حوالے سے بھر پور انہماک کا مظاہر ہ کر یں ترقی کے عمل میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو تر قیاتی عمل میں قوم کی رہنمائی کا فر یضہ بخوبی ادا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے ملازمتوں پر پہلا حق یہاں کے مقامی لوگوں کا ہے ملازمتوں کی فراہمی کے لےئے تعلیم یا فتہ نوجوانوں کو ہی ترجیح دی جائے گی نیشنل پارٹی مقامی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لےئے ہر ممکن کوشش کر یگی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم پی اے یا سمین لہڑی ، طا ہر ہ خور شید ،ضلع کونسل کیچ کے چےئر مین حاجی فدا حسین دشتی، اشر ف حسین سی سی کے ممبر کہد ہ علی، بلد یہ جیونی کے چےئر مین منظور قادر بخش، بلد یہ پسنی کے وائس چےئر مین کے بی بلوچ اور بی ایس او ( پجار) کے مر کزی جوائنٹ سیکر یڑی ولید مجید سمیت گوادر، سربندن ، جیونی اور پسنی کے رہنما ؤں کی کثیر تعداد شر یک تھی ۔ درایں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکز ی صدر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماء عبدالباسط بلوچ کے گھر جاکر ان کے والدہ کی وفات پر تعز یت کی اور مر حومہ کی بلند درجات کے لےئے فاتحہ پڑی اس موقع پر میر اشر ف حسین، حاجی فداحسین دشتی، فیض نگوری، ناگمان عبدل اوردیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔