کو ئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 29 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم برروز پیر 20 مارچ سے شروع ہوگی جبکہ زیارت میں 27 مارچ سے شروع ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلئی گئی ہیں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 24 لاکھ 28 ہزار 547 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے مہم کے دوران 9 ہزار 532 کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں8 ہزار 79 موبائل ٹیمیں 810 فکسڈ سائٹ اور 643 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں مہم کے لئے سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں ضرورت کے مطابق بلوچستان لیویز اور پولیس کے عملے تعینات ہونگے اور ایف سی بلوچستان بھی اضافی سیکورٹی فراہم کرے گیا کوآرڈنیٹر ایمرجنسی آپریشن بلوچستان سید فیصل احمد، مذہبی اسکالر مولانا رحیم رحیمی، ڈاکٹر عطاء الرحمن ،ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر عابدی ناصر شازیب خان بڑیچ، شازیب رند ودیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علماء کرام اور عوامی حلقوں کی مدد و تعاون سے انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جس کے مستقبل میں دورس نتائج برآمد ہونگے دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائر اب بھی موجود ہیں سال 2016 ء بلوچستان میں پولیو کے 2 کیسز کوئٹہ اور چمن میں رپورٹ ہوئے کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں ابھی تک پولیو کے وائرس موجود ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے ان تینوں اضلاع میں بچوں کے لیے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ابھی بھی موجود ہے پولیو مہم کی کامیابی کے حوالے سے علماء کرام کا اہم کردار ہے جو اس مہم کے دوران شعور وآگاہی کیلئے اپنی خدمات سرانجا م دے رہے ہیں کل سے شروع ہونے والی پولیو مہم انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس ضمن میں ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ہم نے عزم رکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پورے صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں کیا جاتا پولیو کا خاتمہ کرنے کے لیے انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین پلانا لازمی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرانا بھی لازمی ہے تاکہ بچوں میں پولیو سمیت دیگر خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیداہو انسداد پولیو مہم کو کامیاب اور ہر بچے کو قطر ے پلانے کیلئے علماء کرام قبائلی رہنما اور معبرین کی مدد لی جارہی ہے اس موقع پر انٹر نیشنل چیمپین کیوکشن کراٹے شازیب خان بڑیچ، شازیب رند سمیت مذہبی اسکالرز نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغا کیا ۔