|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ زندہ اقوام قربانیاں دے کراپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن بنا لیتے ہیں ،بی این پی کے کارکنوں کو ٹارگٹ کر کے خضدار سے ہماری بنیادیں ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر وقت نے ثابت کر دیا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری طریقے سے ہی اپنی نظریہ ،اپنے وطن کا دفاع کر کے بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کرئینگے ،ترقی ہمارا حق ہے اسے کوئی احسان نہ سمجھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھنڈ ،خیر آباد اور کرخ کالونی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا دیگر مقررین میں ضلعی صدر آغا سلطان ابراہیم ،سینئر نائب صدر حید ر زمان بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ ،سردار بلند خان غلامانی ،حفیظ بلوچ ،رئیس غلام مصطفی مینگل ،شوکت بلوچ ،غلام صادق غلامانی ،ڈاکٹر محمد بخش مینگل ،محمد رحیم مینگل ،محمد عالم مینگل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا بی این پی مرکزی و ضلعی رہنماوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بی این پی راہ حق کی جماعت ہے ہم نے جمہوریت کے علم کو تھام کر ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی حقوق کی بات کی ہے اور آج بھی ہماری جد و جہد بلوچستان کے عوام کے ان بنیادی حقوق کے لئے ہیں جو مجموعی طور پر ہر قوم کی ضرورت ہیں بی این پی اور سردار اختر مینگل نے روز اول سے ایک واضح موقف کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی ہیں ہم آج بھی بلوچستان کے عوام کے درمیان رہ کر ان کی حقوق کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں پارٹی میں لوگوں کی جوک در جوک شمولیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ بلوچستان کے عوام کی حقیقی جماعت بی این پی ہیں ۔