|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2017

کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق سٹی ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کے 2کروڑروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ریلیز آرڈر جاری کردیا ۔گزشتہ روز سابق سٹی ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کی جانب سے عدالت میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 2کروڑروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تو عدالت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میر مقبول لہڑی کے ضمانت پر ریلیز آرڈر جاری کرنے کے احکامات دئیے ۔یاد رہے کہ میر مقبول لہڑی پر سرکاری پلاٹ کو پرائیویٹ لوگوں کے نام کرنے کاالزام ہے اور اسی کیس میں انہیں حراست میں لیاگیاتھا جس پر انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے منظور کرتے ہوئے انہیں 2کروڑروپے ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرنے کے احکامات دئیے تھے گزشتہ روز ضمانتی مچلکے جمع کرنے کے بعدا حتساب عدالت نے ان کا ریلیزآرڈرجاری کردیا۔