|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

خضدار: 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں خضدار میں مختلف مقامات پر تقریبات منعقد ہوئیں شہریوں نے قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم پاکستان منایا اس حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا صوبائی وزیر ذراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کی اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،ڈپٹی انسپیکٹرپولیس قلات رینج خضدار منظور احسان ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ، حاجی محمد عالم جتک ،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈیویژنل ذاکر ناصر ،ایدیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی ،ڈاکٹر خدا ء رحیم میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ،میر عبدالرحمان کرد ،جاوید سوز،عزیز محمد عمرانی ، میرسعید احمد زرکزئی سمیت مختلف سیاسی سماجی شخصیات ا سمیت ایف کے اعلی حکام بھی موجود تھے بعد ازاں ایک ریلی کمشنر کمپیلکس سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ پہنچے جہاں پر ریلی اختتام پزیر ہوئی ، ہیوم پاکستان کے حوالے سے گور نمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا یوم پاکستان کے موضوع پر طلبا و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا طلبا طالبات نے ملی نغے ،قومی گیت اور ٹیبلو پیش کیئے تقریب کے مہمان خاص ضلعی وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ تھے جبکہ مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد حنیف سمیت سکولوں کے اساتذہ کرام طلبا و طالبات نے بڑی تعد میں شرکت کی تقریب سے عبدالحمید ایڈوکیٹ ا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں تجدید عہد کا درس دیتا ہے وہ درس ہے حب الوطنی اور سرزمین سے محبت کا یہ ملک ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دی بلکہ ہزاروں قیمیتی جانوں کی نذرانہ دینے کے بعد نصیب ہوا انہوں نے بچوں کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ آپ کی حب الوطنی علم دوستی اور حصول علم ہونا چایئے جب تک ہم علم کے حصول کو اپنا نصب العین نہیں بنائیگے اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے بعد ازاں انہوں نے نمایاں کامیابی ھاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو انعامات تقسیم کیئے تقریب کے آرگنائزر محمد یعقوب باجوئی اور اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شوکت بلوچ تھیبب شاہوانی تھے یوم پاکستان کے سلسلے میں فرنٹیئر کور قلات اسکاؤٹس کی جانب سے انجنیئرنگ یونیورسٹی خضدار میں یوتھ فورم کا انعقاد کیا جس سے ملک کے نامور اسکالرز قاسم علی شاہ اور میر محمد علی خان نے طلبا کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران تعلیم طالب علم کا مْصد حصول علم ہوتا ہے لیکن علم کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ حصول علم صرف ڈگری تک ہو اصل علم تو وہ ہے جو معیاری تعلیم ہو جو عملی زندگی میں کام آئے یہ اس وقت ممکن ہے جب انتھک محنت ہو میر محمد خان نے کہا کہ بلوچستان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں بلوچستان سی پیک کا گیٹ وے ہے۔