خضدار : یوم پاکستان کے سلسلے میں فرنٹیئر کور قلات اسکاؤٹس کے زیر اہتما م تقریب کا اہتمام تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم تھے جب کہ صوبائی وزیر ذراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں سیکٹر کمانڈر ویسٹ بر گیڈیئر راحت صدیق ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ڈی آئی جی ایف سی ساؤتھ سلیم باچہ ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ریٹائرڈ برگیڈیئر محمد امین ،چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل ملک ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ،ضلعی پولیس آفیسر خضدار عبدالرؤف بڑیچ ،ایڈیشنل کمشنر خضدار ذاکر ناصر ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ، ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف ،عبدالعزیز زہری ،چیف آفیسر خضدار عبد القیوم عمرامی ،محمد عالم جتک ،محمد حسن جاموٹ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،میر عبدالرحمان زہری ،میر کلیم اللہ ساسولی ،جاوید سوز ،میر جمعہ خان شکرانی سمیت اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی اس موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں مقامی فنکاروں نے گیت پیش کیئے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کیئے اور تقاریر کیں شائقین کے لیئے فوجی سازو سامان کا بھی اہتمام کیا تھا تقریب سے آئی جی ایف سی فرنٹیئر کور بلوچستان میجر ندیم انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ،اور بہادر قوم ہیں یہی وجہ تھی کہ قائد اعظم محمد علی جناح بلوچستان کے عوام سے پیار کرتے تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی دہکتی آگ کو بجھانے کے لیئے ایف سی ،پولیس ،لیویز اور سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر صوبے کو امن کا گہوارہ بنایا پاکستان اور بلوچستان کے لوگ ایک ساتھ ہیں ان کا رشتہ روح اور جسم کا ہے یہ ختم نہ والی بندھن میں اب انشاء اللہ کبھی دراڑیں نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ ایک لازوال اور عظیم رشتہ اس رشتے کو کوئی مائی کا لعل نہیں توڑ سکتا بلوچ قوم ایک با شعور اور بہادر قوم ہے وہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بہادری جا رحیت کے خلاف جس انداز میں اپنے جزبات کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے انہوں کہا کہ کچھ لوھ دشمنوں کے بہکاوے میں آکر اپنے ہی لوگوں کو نقصان پہنچایا در اصل وہ کسی کے خیر خواہ نہیں ان دہشت گردوں کو جڑ سے اخھاڑنے کے لیئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں کہ وہ اپنے منتقی انجام کو پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ سول و عسکری قیادت اورعوام نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کو ہر صورت میں ترقی کی راہ گامزن کرنا ہے اور آج یہ صوبہ تیز تر ترقی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان آج بڑے پیمانے پر فوج اور ایف سی میں جوان سے لیکر آفیسر رینک تک فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے بلوچ نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آپ کے ہاتھ سے قلم لیکر ہتھیار تھمانے کی بات کرتے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ ان کے بچے بیرون ملک کیوں تعلیم حاصل کر رہے ہیں دشمن ہم ہیں جو اپنے بلوچ بھائیوں کو قلم اور کتاب دے رہے ہیں یا وہ لوگ جو اپنے مفادات کے لیء آپ کو استعمال کر رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ذراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے والی سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی انتھک محنت اور قربانیوں کے بعد بلوچستان کے عوام کو امن اور خوشحالی نصیب ہوئی انشاء اللہ اب کوئی بلوچستان کے عوام کو بد امنی کا شکار نہیں کرے گا سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ وہ بھی دن تھے جب بلوچستان کے عوام اور ایف سی ایک دوسرے سے دور تھے آج بلوچستان کے عوام نے ایف سی کو اپنا ہمدرد اور محافظ سمجھتی ہے یہ بھی ایک بہت بڑی مظبت تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ امن کی مکمل بحالی کے بعد عوا م کی ؒ وشحالی ہماری ترجیحات میں شامل تھی پورا صوبہ خصوصا خضدار میں پچاس سال بعد بڑے پیمانے پرترقیاتی شعبے مواصلات شہر کی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں ہماری حکومت نے عوام کو اعلی تعلیمی مراکز اور میڈیکلکالج جیسے تحفے بھی دیئے سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے ہمارے نوجوانوں کو اپنے مفادات کے لیئے استعمال کرکے انہیں نقصان پہنچایا تعلیم سے محروم کیا آج وہ نشان عبرت بنے ہوئے ہیں آج ہمارے نوجوانوں کو ہوش آیا ہے وہ ان کی شاطرانہ طرز عمل سے آگا ہ ہو ئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان تیز تر ترقی کی جانب گامزن ہے سی پیک جیسے اہم منصوبوں سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائیگی عوام خوشحال ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان با صلاحیت اور محب وطن ہیں انہیں تعلیم کے مواقع فرہم کرنے کے لیئے ہرممکن اقدامات کیئے جا رہیے ہیں صوبائی وزیر سردار محمد اسلم نے ایف سی اسکول کے لیئے دس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا اس سے قبل انہوں نے ایف سی کالج کا بھی افتتاح کیا تقریب سے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور سیکٹر کمانڈر ویسٹ برگیڈیئر راحت صدیق اور کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دل جھالاوان میں یوم پاکستان کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیا یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں اتحاد و اتفاق نا گزیر ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم سب اتحاد و اتفاق کو اپنا نصب العین بنائیں کیوں کہ اگر ہم یکتائی کا شکار ہونگے تو پسماندگی اور پستی کا شکار ہونگے ۔