|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ میں آوارا کتے عوام کے لیے عزاب بن گئے میاں غنڈی کے علاقے میں پانچ کتوں نے آٹھ سالہ بچے کو نوچ ڈالا ، بچے کو ہسپتال انتطامیہ نے داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ میاں غنڈی کے علاقےمیں مدرسہ جانے والے ظہور احمد نامی آٹھ سالہ بچے پر پانچ آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور بچے کو بری طرح نوچ ڈالا ، بچے کےچیخ و پکار پر اہل علاقہ جمع ہوئےاور بچے کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد داخل نہ کرنے پر ہسپتال انتطامیہ نے موقف اختیار کیا کہ بچے کے ساتھ کوئی خاتون نہیں جس کی وجہ سے ظہور احمد کا والد ایسے تشویشناک حالت میں اٹھائے ہسپتال کے چکر کاٹتا رہا۔ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بھی آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم شروع کی تھی مگر باوجود اس کے آج بھی شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مارہے۔