چاغی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے تحصیل چاغی کے دورہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شروع ہونے والا مردم شماری کے ہرگز خلاف نہیں لیکن اس بارے میں ہمارے تحفظات دور کئے جائیں ، بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق افغان مہاجرین کر مردم شماری سے دور کئے جائیں اور بلوچ آئی ڈی پیز کو مردم شماری میں شامل کئے جائیں بلوچستان میں موجودمہاجرین کیمپ جن کو 2006ء میں ختم کیا گیاتھا جس کے بعد مہاجرین کی ایک بڑی تعداد لوکل آبادی میں شامل ہوگئے ، چاغی کے مہاجر کیمپ گردی جنگل اور پدگی کے مہاجر کیمپ چاغی شہر کے اندر مقامی آبادی کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں اور مقامی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کر دینگے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر عبید اللہ مری ، غلام قادر مینگل، ممتاز مینگل ،ظاہر زیب بلوچ ، ندیم صابر ، اسحاق بلوچ، عبدالصمد ساسولی ،عبدالرحیم محمدحسنی ، علی دوست بلوچ اور کثیر تعداد میں پارٹی ورکر موجود تھے ،آغا حسن بلوچ نے کہا کہ چاغی جس میں دو بڑے میگا پروجیکٹس اور امیر سرزمین ہونے کے باوجود یہاں کے عوام بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں ، یہاں کے عوام زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں، اور یہاں کے فنڈز سے دوسرے لوگ عیش عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے حاجی عبدالوحید کشانی اور شیر جان لانگو کے گھر جا کر ان سے تعزیت بھی کی