کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سمنگلی روڈ پر شہباز ٹاؤن چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے جان محمد روڈ کوئٹہ کے رہائشی ظفر اللہ ولد عبداللہ داوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ ڈاکٹر کے مطابق ظفر اللہ کو جسم کے مختلف حصوں میں نائن ایم ایم پستول کی آٹھ گولیاں لگی ہیں۔ مقتول ڈپٹی سیکریٹری بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شمس اللہ داوی کے بھتیجے بتائے جاتے ہیں قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی