گوادر : قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے ارکان دوروزہ دورہ پر گوادر پہنچ گئے ۔ کمیٹی کے ارکان میں چےئر مین سراج محمد خان کے علاوہ چو دھری محمد شہباز بابر، چو دھری اسد الرحمن، محمد پر ویز ملک، وسیم اختر شیخ، میاں محمد رشید، طا ہرہ اورنگ زیب، زیب جعفر ، شیر زہ منصب علی خا ن کھرل، شہز ادی عمر زادی تھیوانا ،میا ں جا وید لطیف، مخدوم سید علی حسن گیلانی، ڈاکٹر مہر ین رزاق بھٹو، نظر احمد بھیگیو، شازیہ مری، مسرت احمد بھیگیو، ساجدہ بیگم، سنجے پیروانی، الحاج شاہ جی گل آ فریدی، ڈاکٹر فو زیہ حمیداور وفا قی وزیر برائے مامرس خرم دستگیر خان شامل ہیں ۔ کمیٹی 28مارچ تک گوادر میں قیام کر یگی۔ گوادر پہنچنے پر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چےئر مین سر اج احمد خان نے کی ۔ اجلاس میں گوادر میں تجارت کے فروغ اور دیگر اقدامات کا جائز لیا گیا ۔ اجلاس میں جی ڈی اے، این ایچ اے، فشر یز کے حکام اور چیمبر آ ف کا مرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ آج کمیٹی کے ارکان گوادر بندرگاہ کا دورہ کر ینگے جہاں ان کو گوادر بندرگاہ کی فعالیت اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بر یفنگ دی جائے گی۔ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چےئر مین سر اج محمد خان نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گوادر ایک غیر معمولی خطہ ہے گوادر بندرگاہ اور سی پیک کی بدولت یہ خطہ پاکستان کی مضبو ط معشیت کی گواہی دے رہا ہے خوبصورت ساحل اور اپنے غیر معمولی جغر ا فیائی اہمیت کی وجہ سے گوادر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر ے گا یہاں پر روزگار سمیت دیگر معاشی سر گر میوں کے ذرائع پید ا ہونے جارہے ہیں جس سے خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائینگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے ہمیں گوادر کی ترقی کو مز ید مستحکم کر نا ہوگا حکومت اور عوام ملکر ترقی کے اس سفر کو مز ید یاد گار بنائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو ترقی کے ثمرات ملنا بھی اولین ترجیح ہونا چاہےئے ماہی گیروں اور دیگر شعبہ ہا ئے زندگی کے خدشات کاازالہ بھی نا گز یر ہے ما ہی گیروں کے روزگار کا تحفظ ہو نا چا ہےئے ۔ اجلاس کے بعد پی پی پی کے رہنماء قومی اسمبلی اور اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے کامرس کے رکن شا زیہ مری نے کہا کہ کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی کی زیادہ آبادی ما ہی گیروں پر مشتمل ہے ان کے روزگار کا تحفظ اور سوشل سیکورٹی اولین ترجیح ہونی چاہےئے حکومت اگر تعمیر اور ترقی کے جزبہ پر قائم ہے تو اس کے سا تھ سا تھ مقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق کا تحفظ بھی نا گزیر ہے مقامی آبادی کو در پیش مسائل کے حوالے سے اسمبلی میں آ واز اٹھا ئینگے۔