|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2017

سوراب: گیس انتظامیہ کے من مانی صارفین کیلئے وبال جان بن گئی ، میٹر ریڈنگ سے دس گنازائد کابل صارفین کو ہرسال کر دیئے ، میٹر ریڈنگ میں ہزاروں یونٹس کا اضافہ کر دیا ، ان خیالات ک اظہار محمد نواز رودینی، آغا غوث بخش ، ٹکری محمد اسلم اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں گیس انتظامیہ کی جانب سے غلط ریڈنگ ہزاروں یونٹس کا اضافہ دس گنا زائد کا بل گھریلو صارفین کو ارسال کرئے جس سے صارفین چکر میں پڑھ گئے، انہوں نے کہا کہ ہم گھریلو صارفین ہے، ہم گھروں میں فیکٹری نہیں چلاتے ، انہوں نے کہا کہ سوراب میں گیس صارفین کیلئے برسوں گزر جانے کے بعد تاحال کوئی کمپلینٹ سینٹر تک نہیں، جس میں صارفین اپنے شکایات درج کر سکے، جس کے باعث صارفین اپنے بلوں کو ہاتھ لئے سارا دن گردش میں ہے، انہوں نے کہا کہ گیس انتظامیہ صارفین کو سہولت فراہمی کے ان کیلئے مشکلات میں اضافہ کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے