|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2017

کوئٹہ : محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی 5860 رجسٹریشن بکس گم ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں ،محکمے نے 2800گمشدہ بکس منسوخ کردیں واقعہ کے ایک ذمہ دار کے خلاف مقدمہ درج مزید آفیسران کے خلاف جلد کاروائی کا امکان ہے بابخر ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میں سال 2015۔16کے دوران دو وارداتوں میں 5860 رجسٹریشن بکس غائب ہو گئیں تھیں جس پر اس محکمے کے ایک اعلی آفیسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا محکمہ اینٹی کرپشن نے ان رجسٹریشن بک کی گمشدگی کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ گم ہونے والی رجسٹریشن بکس محکمے کے کچھ اہلکاروں نے کابلی گاڑیوں والوں کو فروخت کی گئیں ہیں جس سے کروڑو ں روپے بنائے گئے ،محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے ایک آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ کچھ او راہلکاروں کے خلاف جلد مقدمات درج کئے جانے کا امکان ہے دوسری جانب محکمے نے گم ہونے والی 2800بکس منسوخ کردیں جبکہ 3060بکس بھی جلد منسوخ کردی جائیں گی محکمے نے منسوخ ہونے والی بکس رکھنے والے افراد سے بکس کی واپس کرنے کیلئے کہا ہے ۔