|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم افراد نے مردم شماری عملے کے رکن کو اغواء کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کیچ کی تحصیل بلیدہ میں بٹ بلیدہ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسکول ٹیچر محمد عمر ولد دل مراد کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیااور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔مغوی مسجد میں عشاء کی نماز کے بعد گھر جارہا تھا ۔ لیویز ذرائع کے مطابق مغوی محمد عمر گورنمنٹ ہائی اسکول بٹ بلیدہ میں سینئر سائنس ٹیچر تھے اور ضلع میں جاری مردم شماری عملے کے ہمراہ بطور سرکل سپروائزر فرائض انجام دہے رہے تھے۔ یاد رہے کہ کیچ سے ملحقہ ضلع آواران میں بھی گیشور کے مقام سے نامعلوم افراد نے مارچ کے دوسرے ہفتے میں مردم شماری میں شریک تین اساتذہ کو اغواء کیا تھا۔